اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر رات کی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ حادثے کے باعث ہیلی کاپٹر کا فلائنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل توقیر ہلاک ہو گیا۔ رپورٹ میں حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تاہم کہا گیا ہے کہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ مئی دو ہزار پندرہ میں گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور دو غیر ملکی سفیروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بعدازآں اگست دو ہزار پندرہ میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بھی ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں بارہ افراد مارے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169